akhbari sanat ke frogh mein APNS ka kirdaar qabil sataish

ڈان ،جنگ کو اشتہارات کے اجرا پر پابندی۔۔

آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی ڈان گروپ اور جنگ گروپ کیلئے وفاقی اور پنجاب و خیبر پختونخوا کی حکومتوں کے اشتہارات کے اجراء پر مستقل پابندی کی شدید مذمت کرتی ہے اور اسے آزادی صحافت کی صریح خلاف ورزی تصور کرتی ہے۔ اے پی این ایس کی ایگزیکٹو کمیٹی نے اسلام آباد میں ہوئے اجلاس میں ایک متفقہ قرار داد منظور کی ہے جس میں وفاقی اور پنجاب و خیبرپختونخوا کی حکومتوں کی اس پالیسی کی پرزور مذمت کی گئی ہے جس کے تحت ڈان گروپ اور جنگ گروپ جیسے بڑے اخبارات کو اشتہارات کے اجراء پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ایگزیکٹو کمیٹی کی پختہ رائے ہے کہ بڑے میڈیا گروپس پر یہ پابندی نہ صرف آزادی صحافت کو کچلنے اور اخبارات کی ادارتی پالیسی کو کنٹرول کرنے کیلئے اشتہارات کو بطور آلہ استعمال کرنے کے مترادف ہے بلکہ اس کا مقصد اخبارات میں اختلاف رائے کو خاموش کرناہے۔قرار داد میں مزید کہا گیا ہے کہ اے پی این ایس کی ایگزیکٹو کمیٹی ڈان اور جنگ میڈیا گروپس کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے اور وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کرتی ہے کہ فوری طورپر اپنی پالیسی پر نظر ثانی کریں اور ان اخبارات کیلئے اشتہارات کے اجراء کو بحال کریں۔

How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں