انگریزی کے سب سے بڑے اخبار ڈان میں منگل کے روز الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی جانب سے تین ماہ میں عام انتخابات کرانے سے نااہلی کا اظہار کرنے کے بارے میں خبر شائع ہوئی،جس کے بعد سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی۔۔الزام تراشی والے سیاسی ماحول میں سوشل میڈیا پر اس خبر کی گرما گرم بحث ہوئی۔ سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے الیکشن کمیشن کو انتخابات کروانا اس کا آئینی فرض یاد دلایا۔ای سی پی نے دوپہر کو ایک وضاحت جاری کی کہ اس نے کوئی بیان جاری نہیں کیا ۔یہی بیان سپریم کورٹ میں عدم اعتماد تحریک کے حوالے سے ازخود نوٹس کیس کے دوران بھی سماعت کے دوران دیا گیا۔۔شائع ہونے والی خبرکی سرخی نے یہ تاثر دیا کہ جیسے یہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کا بیان ہو۔۔سرخی کچھ یوں تھی کہ ۔’’ ای سی پی کا کہنا ہے کہ تین ماہ میں عام انتخابات ممکن نہیں۔۔‘‘ الیکشن کمیشن کی واضح تردید کے بعد ڈان نے اپنے آن لائن ایڈیشن کی سرخی فوری تبدیل کردی۔۔جس میں کہاگیا کہ ۔۔تین ماہ میں عام انتخابات ممکن نہیں، ای سی پی ذرائع۔۔۔دریں اثنا سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی جانب سے تین ماہ میں عام انتخابات کرانے سے نااہلی کا اظہار کرنے کے بارے میں خبر چلانے پر ڈان اخبار کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ایک ٹویٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ اس میڈیا گروپ نے اطلاع دی ہے کہ پی ٹی آئی ایک خونریز تصادم کے لیے ہزاروں حامیوں کو ریڈ زون میں لانے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ اب انہوں نے اطلاع دی ہے کہ ای سی پی نے انتخابات کرانے سے انکار کر دیا ہے۔ وہ روزانہ جھوٹی خبریں شائع کرتے ہیں اور انہیں کوئی شرم نہیں آتی۔سابق وزیر نے ای سی پی کی تردید کو بھی ٹیگ کیا۔
![chaar hurf | Imran Junior](https://imranjunior.com/wp-content/uploads/2020/03/how-to-write.jpg)