انگریزی کے سب سے پرانے اور معتبر اخبار ڈان میں ڈاون سائزنگ کا عمل جاری ہے۔۔ڈان انتظامیہ نے لاہور کے ریزیڈنٹ ایڈیٹر کو فارغ کردیا۔۔ اس سے قبل لاہور سے ہی گزشتہ ماہ چوبیس سے زائد لوگوں کو نکالا گیا تھا جس میں سوئپرز اور سیکورٹی گارڈز تک شامل تھے۔۔ بتایاجاتا ہے کہ اپنے ایڈیٹر کی اس طرح سے برطرفی کے بعد لاہور میں ڈان کے ملازمین میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں یہاں مزید برطرفیوں کے امکانات ہیں۔۔ اشعر رحمان نے ڈان دوہزار سات میں جوائن کیا تھا وہ اس سے پہلے جنگ گروپ کے انگریزی اخبار دا نیوز سے وابستہ تھے اور لاہور میں نیوزکی لانچنگ ٹیم کا حصہ تھے۔۔

Facebook Comments