دعوت شیراز۔۔۔!!!

تحریر: امجد عثمانی۔۔

لاہور کے پاک ہیریٹیج ہوٹل میں یہ ظہرانہ کیا تھا مل بیٹھنے کا بہانہ اور دال چاول ایسا سادہ سا کھانا تھا۔۔

یہ مجلس لاہور پریس کلب کے صدر جناب ارشد انصاری کے اعزاز میں تھی کہ لاہور پریس کلب ہائوسنگ سکیم فیز ٹو کے لیے  بجٹ  میں 40کروڑ کی خوشخبری پر  شاباش بنتی ہے۔۔۔اس لیے وہی مہمان خاص تھے ۔۔اے پی پی لاہور کے انچارج برادرم محمد عبداللہ کو حج اور برادرم رانا خالد قمر کو مشرق کی ادارت پر مبارک باد کہنے کی تقریب بھی تھی اور وہ ٹھہرے مہمان اعزاز ۔۔۔۔جناب ارشد انصاری کے علاوہ لاہور پریس کلب کے سنئیر نائب صدر برادرم افضال طالب ۔۔۔۔۔بہترین فنانس سیکرٹری جناب سالک ںواز۔۔۔۔پنجاب اسمبلی پریس گیلری کے صدر جناب خواجہ نصیر احمد اور سیکرٹری جناب عدنان شیخ۔۔۔پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے سیکرٹری جنرل جناب قمر الزمان بھٹی۔۔۔۔لاہور پریس کلب کے سابق سنئیر نائب صدر اور سما نیوز کے سنئیر رپورٹر جناب جاوید فاروقی۔۔۔اور سنئیر صحافی جناب خالد منہاس نے مجلس کو رونق بخشی۔۔نیپا کے پروٹوکول افسر جناب مرزا سرور بیگ اور ہوٹل مینجمنٹ کے معتبر رکن جناب امجد سہیل گھمن بھی بھی شریک محفل تھے۔۔لاہور پریس کلب کے صدر جناب ارشد انصاری نے خوشخبری سنائی کہ ستمبر میں وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صحافی کالونی فیز ٹو کا افتتاح کریں گی اور 2ہزار ممبرز کو چھت مل جائے گی۔

انہوں نے ایک ارب کے انڈومںٹ فنڈ پر بھی روشنی ڈالی جس کے تحت کلب ممبران کی بیٹیوں کے لئے پانچ لاکھ تک کی میرج گرانٹ اور  کسی ممبر کی معزوری کی صورت میں پنجاب حکومت کی جانب سے ہر ماہ چالیس ہزار روپے کی مستقل گرانٹ کی خوشخبری بہت بڑی خوش خبری ہے۔ ۔میں نے ابتدایے میں کہا کہ آج کی مجلس غیر سیاسی ہے اور اس کا مقصد کچھ کامیابیوں پر تہنیت ہے جس پر ارشد صاحب نے برجستہ جملہ کہا کہ اتنے قائدین کی موجودگی میں یہ مجلس غیر سیاسی کیسے رہ سکتی ہے ۔۔۔تقریب کے آخر میں نیپا لاہور کے پروٹوکول افسر جناب مرزا سرور بیگ نے صدر لاہور پریس کلب کی قیادت میں سنئیر صحافیوں کو اگست میں شکرگڑھ میں بھارتی سرحد پر  پاکستان کے معیاری وقت کے مقام عنایت پور گھروٹہ ۔۔جموں کے پڑوس  صوفی بزرگ خواجہ عبدالسلام چشتی کے دربار اور کرتار پور کے دورہ کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی ۔۔(امجد عثمانی)۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں