dating mein koi harj nahi

ڈیٹنگ میں کوئی حرج نہیں، اداکارہ کا اعتراف۔۔

ٹی وی اداکارہ درفشاں سلیم نے کہا ہے کہ میں نکاح پر یقین رکھتی ہوں لیکن اگر آپ کسی شخص کے ساتھ تعلق میں سنجیدہ ہوں تو اس کے ساتھ ڈیٹنگ میں کوئی حرج نہیں۔ 24نیوز کے مطابق ایک حالیہ انٹرویو میں میزبان نے درفشاں سے بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ آپ جانتی ہیں کہ کترینہ کیف کا بالی ووڈ کے متعدد اداکاروں کے ساتھ تعلق رہا اور یہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں۔میزبان نے کہا کہ” سب لوگ کترینہ کے معاشقوں کے متعلق جانتے ہیں۔ حتیٰ کہ اپنے شوہر کے ساتھ بھی شادی سے قبل وہ ڈیٹنگ کرتی رہی ہیں۔ میزبان کی اس بات پر درفشاں سلیم نے کہا کہ ”کسی کے ساتھ اپنے تعلق کا دنیا کے سامنے اعلان کرنا ایک خوبصورت چیز ہے اور جب آپ دنیا کے سامنے اپنے تعلق کا اعتراف کر لیتے ہیں تو اس شخص کے ساتھ ڈیٹنگ کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ تاہم میں نکاح پر یقین رکھتی ہوں۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں