کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور گروپ نے کراچی پریس کلب الیکشن میں حصہ لینے کے لیے مجموعی طور پر 5 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے جن میں 3 آفس بیئرر اور 2 ممبر گورننگ باڈی شامل ہیں کے کے یو جے دستور گروپ دی جرنلسٹس کے نام سے الیکشن میں حصہ لے گا۔۔کے یو جے دستور گروپ کے صدر محمد عارف خان جنرل سیکرٹری محسن شبیر سومرو نائب صدر ملکہ افروز روہیلہ جوائنٹ سیکرٹری طارق اسلم خازن منصور خان اور ممبرز ایگزیکٹو کونسل نے اپنے بیان میں کہا کہ کے یو جے دستور گروپ اگست 22 میں قائم ہوا جبکہ ستمبر 22 میں ممبر شپ شروع ہوئی اس طرح 16 ماہ کے قلیل عرصے میں دستور گروپ کے پی سی الیکشن میں اپنے پلیٹ فارم سے پہلی مرتبہ حصہ لے رہا ہے۔دستور گروپ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کراچی پریس کلب الیکشن میں محمد عارف خان سیکرٹری طارق اسلم جوائنٹ سیکرٹری اور ناصر محمود خازن کے امیدوار ہیں جبکہ زبیر ابراہیم اور محسن شبیر سومرو ممبر گورننگ باڈی کے امیدوار ہیں دی جرنلسٹس کے امیدواروں نے کے پی سی کے ووٹرز سے اپیل کی ہے کہ ہفتہ 30 دسمبر 23 کو ووٹ دے کر انہیں کامیاب بنائیں۔
دستور گروپ پریس کلب کا الیکشن لڑنے کیلئے تیار۔۔
Facebook Comments