hukumat se wage board award par amal dar aamad karane ka mutalba

دستور گروپ پی ایف یوجے الیکشن لڑنے کیلئے تیار۔۔

دستور گروپ نے پی ایف یو جے دستور کے الیکشن 2022 – 2024 میں بھر پور حصہ لینے کے لئیے اپنے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے۔ گورننگ باڈی کے تمام عہدوں، صدر،نائب صدر، سیکرٹری جنرل، اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل اور ممبر ایف ای سی کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے گئے ہیں، الیکشن میں  حصہ لینے والے دیگر گروپوں اور امیدواروں سے مذاکرات و مشاورت کے بعد ہی عہدوں کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ کراچی یونین آف جرنلٹس دستور کے دستور گروپ نے باہمی مشاورت کے بعد  پی ایف یو جے دستور کے الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا تھا جس کے تحت دستور گروپ کے چیئرمین سابق سیکرٹری کے یو جے دستور ناصر محمود۔۔سینئر ڈپٹی چیئرمین و سابق جوائنٹ سیکرٹری کے یو جے دستور سابق ممبر ایف ای سی پی ایف یو جے دستور زبیر ابراہیم۔۔ڈپٹی چیرمین و سابق نائب صدر و جوائنٹ سیکرٹری کے یو جے دستور سابق صدر و نائب صدر فاؤنڈر ممبر سندھ اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن ( سجاس ) طارق اسلم اوردستور گروپ کے ڈپٹی چیئرمین سابق صدر و سیکرٹری کے یو جے دستور سابق جوائنٹ سیکرٹری کراچی پریس کلب محمد عارف خان کے مختلف عہدوں پر کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے ہیں۔۔دستور گروپ نے الیکشن مہم کا آغاز کر دیا ہے اس حوالے سے ملک بھر کے اہم سینئر صحافیوں و قائدین سے رابطے و مشورے جاری ہیں۔۔واضح رہے کہ پی ایف یو جے دستور کے اعلامیے کے مطابق  بی ڈی ممبرز کا اجلاس اور پی ایف یو جے دستور کے الیکشن 27, 28 ,29 مئی 2022 کو کراچی میں ہوں گے۔۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں