کراچی یونین آف جرنلسٹس ( دستور گروپ ) ایک علیحدہ تنظیم ہونے کا باضابط اعلان کرتے ہوئے تمام عامل صحافیوں پریس فوٹوگرافروں و کیمرہ مینوں کو خوشخبری دیتا ہے کہ دستور گروپ بلا تفریق و امتیاز صحافیوں پریس فوٹوگرافروں و کیمرہ مینوں کی فلاح و بہبود کے لئیے کام کرے گا۔۔ایک بیان کے مطابق دستور گروپ نے اپنی باقاعدہ ویب سائٹ تیار کر لی ہے ویب سائٹ جلد لائیو کر دی جائے گی اور ویب سائٹ کے لنک کا اعلان بھی کر دیا جائے گا جس کے بعد ویب سائٹ پر آن لائن ممبر شپ فارم بھرا جا سکے گا۔۔دستور گروپ کے چیئرمین ناصر محمود کی سربراہی میں 9 رکنی سینٹرل ایگزیکٹو کونسل فی الحال ممبر شپ کا فیصلہ کرے گی جس میں سینئیر ڈپٹی چیئرمین زبیر ابراہیم ڈپٹی چیئرمین طارق اسلم اور محمد عارف خان بھی شامل ہیں ممبر شپ کی مناسب تعداد ہونے کے بعد سینٹرل ایگزیکٹو کونسل الیکشن کمیٹی بنائے گی جو شیڈول جاری کرے گی جس کے بعد منتخب باڈی دستور کے مطابق تنظیم کو چلائے گی۔۔دستور گروپ پی ایف یو جیز کے مروجہ آئین کو صحافیوں کی فلاح وبہبود کے لیے ایک مکمل آئین سمجھتا ہے لہذا سینٹرل ایگزیکٹو کونسل نے تنظیم کو اسی آئین کے تحت چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔۔دستور گروپ تنظیم کو دستور و آئین کے مطابق چلائے گا کسی بھی مذہبی یا سیاسی جماعت کا لیبل اپنے اوپر نہیں لگنے دے گا اور نہ ہی کسی میڈیا ہاؤس کا ٹاؤٹ بنے گا واضح رہے کہ دستور گروپ کسی بھی سیاسی یا مذہبی جماعت یا میڈیا ہاؤس کا مخالف نہیں تاہم تنظیم پر اسکے لیبل کا سخت مخالف ہے اور رہے گا۔۔واضح رہے کہ دستور گروپ کی یہ کوشش تھی کہ پی ایف یو جے ( دستور ) کے یونٹ کے یو جے ( دستور ) میں رہتے ہوئے تنظیم میں آئین و دستور کی بحالی حکمرانی اور بالادستی کے لئیے جدوجہد جاری رکھے تاہم کے یو جے ( دستور ) پر مسلط ٹولے نے دستور گروپ کے خلاف انتقامی کارروائیاں شروع کر دیں اور دستور گروپ کے ہم خیالوں کو دیوار سے لگا دیا اور بالآخر ان کی بنیادی ممبر شپ ہی ختم کر دی گئی جبکہ کے یو جے ( دستور ) نے دستور گروپ کو علیحدہ تنظیم اور ملک بھر میں اپنے یونٹ بنانے کا مشورہ بھی دے دیا اس ساری صورتحال کا علم ہونے کے با وجود پی ایف یو جے ( دستور ) خاموش تماشائی بنی رہی۔۔
![dastoor group ne alag tanzeem banane ka aelaan kardia](https://imranjunior.com/wp-content/uploads/2022/08/dastoor.jpg)
دستور گروپ نے الگ تنظیم بنانے کا اعلان کردیا۔۔
Facebook Comments