کراچی یونین آف جرنلسٹس ( دستور گروپ ) کی آن لائن ممبر شپ پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے صرف 15 دنوں میں درجنوں صحافیوں نے ممبر شپ فارم جمع کروا دئیے جن میں کراچی پریس کلب کے ممبرز کے علاؤہ بڑے پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا ہاؤسز کے صحافی شامل ہیں جبکہ خواتین صحافی بھی ممبر شپ کی خواہاں ہیں۔۔دستور گروپ کے چیئرمین ناصر محمود سینئر ڈپٹی چیئرمین زبیر ابراہیم ڈپٹی چیئرمین طارق اسلم محمد عارف خان اور ممبرز سینٹرل ایگزیکٹو کونسل نے دستور گروپ پر صحافیوں کے اعتماد کو سراہتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جیو اے آر وائی ابتک دنیا ٹی وی بول ٹی وی ہم نیوز نیوز ون آج نیوز ڈیلی اسپیشل سٹیزن نیوز اور سجاول نیوز پیپر وغیرہ سے صحافیوں و کیمرہ مینوں نے ممبر شپ فارم جمع کروائے ہیں جبکہ کے یوجے ڈی جی ڈاٹ کام پرآن لائن فارم جمع کروانے کا سلسلہ جاری ہے ایک مناسب تعداد میں فارم جمع ہونے کے بعد سینٹرل ایگزیکٹو کونسل ممبر شپ کا فیصلہ کرے گی۔۔ سینٹرل ایگزیکٹیو کونسل نے دستور گروپ کے نظریے اور مقصد کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے دستور کی بالا دستی و حکمرانی آزادی اظہار رائے کا تحفظ منصفانہ غیر جانبدارانہ غیر متعصبانہ صحافت کا فروغ جو ملک و ملت کے مفاد میں ہو اور صحافت کا احترام عزت و تقدس کو یقینی بنانا ہمارا نظریہ ہے جبکہ دستور میں دئیے گئے صحافیوں کے حقوق مفادات اور فلاح وبہبود کو یقینی بنانا اور ریاست و حکومت کے ذمے صحافیوں کے واجب الادا قانونی و فلاحی حقوق کا حصول تنظیم کا مقصد ہے۔۔ایگزیکٹو کونسل دستور گروپ نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ وہ پی ایف یو جے کے دستور 1950 کے تحت کام کرے گی اور اسی دستور کی بالادستی و حکمرانی کو قائم کرنے کے عزم کے ساتھ بھر پور جد وجہد کرے گی جسے موجودہ صحافی تنظیموں نے پس پشت ڈال دیا ۔
دستور گروپ کی آن لائن ممبر شپ 15 دن میں درجنوں فارم جمع
Facebook Comments