کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور گروپ کے پہلے سالانہ الیکشن برائے سال 2023 ۔ 2024 کے لیے تین رکنی الیکشن کمیٹی بنا دی گئی دی گئی الیکشن کمیٹی جلد الیکشن شیڈول کا اعلان کرے گی۔۔کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور گروپ کی سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس چیئرمین ناصر محمود کی سربراہی میں ہفتے کو کراچی پریس کلب میں ہوا جس میں سینیٹر ڈپٹی چیئرمین زبیر ابراہیم ڈپٹی چیئرمین طارق اسلم محمد عارف خان اور دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں متفقہ طور پر سینئر صحافی ممبر کراچی پریس کلب سید نعمت اللہ بخاری کو الیکشن کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا جبکہ سینئر صحافی ممبر کراچی پریس کلب ناصر محمود اور سید محمد اسلم کمیٹی کے ممبر ہوں گے۔۔سینٹرل ایگزیکٹو کونسل نے امید ظاہر کی ہے کہ دستور گروپ کے ممبرز یونین کے پہلے الیکشن میں جوش وخروش سے حصہ لیں گے اور یونین کے لیے سرگرم اور مخلص امیدوراوں کا انتخاب کریں گے۔۔
دستور گروپ کے پہلے الیکشن کیلئے تین رکنی کمیٹی قائم
Facebook Comments