کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور گروپ کے پہلے الیکشن کے انتخابی نتائج محمد عارف خان صدر اور محسن شبیر سومرو جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔ دستور گروپ کی باڈی 11 منتخب ارکان پر مشتمل ہے جس میں 5 آفس بیئررز اور 6 ممبر ایگزیکٹو کونسل ہیں ۔ کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور گروپ کی الیکشن کمیٹی کے چیئرمین سید نعمت اللہ بخاری نے دستور گروپ کے پہلے سالانہ الیکشن برائے سال 2023 ۔ 2024 کے نتائج کا اعلان کر دیا جس کے مطابق صدر کے عہدے پر محمد عارف خان جبکہ جنرل سیکرٹری کے عہدے پر محسن شبیر سومرو منتخب ہوئے ہیں،،الیکشن کمیٹی کے اعلان کے مطابق ملکہ افروز روہیلہ نائب صدر طارق اسلم جوائنٹ سیکرٹری اور منصور خان خازن کے عہدے پر منتخب ہوئے جبکہ احسان بیگ ، فرحان احمد ، عمران پیرزادہ ، کاشف علی فیروز ، قسیم الرحمٰن اور ساجد علی ممبر ایگزیکٹو کونسل منتخب ہوئے ہیں تمام عہدیدار بلا مقابلہ منتخب ہوئے جبکہ منتخب ہونے والے عہدیداروں کا تعلق جیو ابتک بول 24 نیوز امت آغاز عوام ایگل اور ڈیلی پاکستان سے ہے۔۔کے یو جے دستور گروپ کے نو منتخب عہدیداروں نے چیئرمین الیکشن کمیٹی سید نعمت اللہ بخاری ممبرز ناصر محمود اور سید محمد اسلم کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے دستور گروپ کے پہلے الیکشن کروانے کے فرائض بحسن وخوبی انجام دیئے
دستورگروپ کے پہلے الیکشن ،عارف خان صدر منتخب۔۔
Facebook Comments