کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور گروپ کی ایگزیکٹو کونسل نے سالانہ انٹرا پارٹی الیکشن برائے سال 2025 2024 کے لیے تین رکنی الیکشن کمیٹی بنا دی الیکشن کمیٹی جلد الیکشن شیڈول کا اعلان کرے گی۔۔کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور گروپ نے چیئرمین سید نعمت اللہ خان بخاری کی سربراہی میں تین رکنی الیکشن کمیٹی بنا دی ہے جس کے ممبرز میں ناصر محمود اور زبیر ابراہیم شامل ہیں۔۔دستور گروپ کے مطابق الیکشن شیڈول کا اعلان الیکشن کمیٹی کرے گی تاہم کے یو جے دستور گروپ کے آفس بیررز کی 5 اور ممبر ایگزیکٹو کونسل کی 6 نشستوں پر انٹرا پارٹی الیکشن عیدالاضحیٰ کے بعد ہوں گے آفس بیررز میں صدر نائب صدر جنرل سیکرٹری جوائنٹ سیکرٹری اور خازن کی ایک ایک نشست ہے۔۔
Facebook Comments