dastoor group ke arakeen or ehel khana keliye medical ki sahoolat

دستورگروپ کے اراکین اور اہل خانہ کیلئے میڈیکل کی سہولت۔۔

کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور گروپ نے اپنے ممبرز اور انکی فیملی کے مفت علاج معالجے کے لیے عمران پیرزادہ ہیلتھ رپورٹر آغاز اخبار و ممبر ایگزیکٹو کونسل کی سربراہی میں چار رکنی ہیلتھ کمیٹی بنا دی ہیلتھ کمیٹی کے دیگر ممبران میں احسن بیگ پاکستان ڈیلی و ممبر ایگزیکٹو کونسل انور کمال اب تک اور ظہیر عباس جعفری اے آر وائی شامل ہیں۔۔کے یو جے دستور گروپ کی ہیلتھ کمیٹی شہر کے تمام بڑے سرکاری اسپتالوں اور رہائشی علاقوں میں قائم سرکاری اسپتالوں اور ڈسپنسریوں میں ممبرز اور ان کی فیملی ( بیوی بچے ) کے مفت علاج معالجے اور ادویات کی فراہمی کو یقینی بنائے گی۔کے یو جے دستور گروپ کی مجلس عاملہ کے عہدیداران اور ممبر ایگزیکٹو کونسل نے ہیلتھ کمیٹی کے قیام کو خوش آئند اور اسے وقت کی اہم ضرورت قرار دیا کیونکہ مہنگائی کے اس دور میں علاج معالجہ اور بالخصوص ادویات مہنگی ترین ہو گئی ہیں ہیلتھ کمیٹی اپنے ممبرز اور ان کی فیملی کی بھرپور مدد کرے گی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں