karachi press club ke ohdedaaro ke aezaz mein iftar dinner ka ahtemam

دستورگروپ کا سیکرٹری پریس کلب سے اظہار تشکر۔۔

دستور گروپ آف کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کراچی پریس کلب کے سیکرٹری رضوان بھٹی ، خازن و سیکرٹری پلاٹ اینڈ ڈویلپمنٹ کمیٹی وحید راجپر کا شکریہ ادا کیا ہے کہ انہوں نے ہاکس بے کے قبضہ پلاٹوں کے متبادل پلاٹوں اور ہاکس بے میں جاری ترقیاتی کاموں کا دورہ کیا اور اسکی تفصیل سے کراچی پریس کلب کے ممبرز کو آگاہ کیا۔۔دورے کے موقع پر دستور گروپ کے ممبر ایگزیکٹو کونسل طارق اسلم اور کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے نائب صدر اسلم خان بھی موجود تھے۔۔واضح رہے کہ دستور گروپ کی سی ای سی میٹنگ میں قبصہ پلاٹوں کے معاملے اور ہاکس بے پلاٹوں پر ترقیاتی کاموں کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا گیا تھا،دستور گروپ کی جانب سی جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ قبضہ پلاٹوں، ہاکس بے پلاٹس ،تہیسر ٹاون اور ایم ڈی اے پلاٹس کے ترقیاتی کاموں سمیت پلاٹوں کے تمام معاملات اور مسائل جلدازجلد حل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ صحافی اپنے ان پلاٹوں پر گھر تعمیر کر سکیں اور صحافیوں کے پلاٹوں کی مارکیٹ ویلیو میں اضافہ ہو سکے۔۔دستود گروپ اور کراچی پریس کلب کے ممبرز  کے پی سی کے عہدید داروں کے حالیہ دورے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔۔

ماہرہ خان نے آخرکار خاموشی توڑ دی۔۔
social media marketing
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں