dastoor group election schedule ka aelan

دستورگروپ، الیکشن شیڈول کا اعلان۔۔

کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور گروپ کے پہلے سالانہ الیکشن برائے سال 2023 ۔ 2024 کے لیے پولنگ ہفتہ 17 جون 2023 کو کراچی پریس کلب پر ہو گی۔۔کے یو جے دستور گروپ کی الیکشن کمیٹی کے چیئرمین سید نعمت اللہ بخاری نے الیکشن شیڈول کا اعلان کر دیا الیکشن کمیٹی کا اجلاس  کراچی پریس کلب میں ہفتے کو ہوا اجلاس میں ممبر الیکشن کمیٹی سید محمد اسلم نے شرکت کی جبکہ سینئر ڈپٹی چیئرمین زبیر ابراہیم نے چیئرمین الیکشن کمیٹی کی اجازت سے خصوصی طور پر اجلاس میں شرکت کی۔۔کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور گروپ کی کل 11 نشستوں پر الیکشن ہو گا  جس میں 5 آفس بیئررز اور 6 ممبر ایگزیکٹو کونسل کی نشستیں شامل ہیں آفس بیئررز میں صدر نائب صدر جنرل سیکرٹری جوائنٹ سیکرٹری اور خزانچی کی ایک ایک نشست جبکہ ممبر ایگزیکٹو کونسل کی 6 نشستیں ہیں۔۔الیکشن کمیٹی کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق 5 جون پیر کو کاغذات نامزدگی شام 5 بجے سے رات 8 بجے تک کراچی پریس کلب پر وصول کئے جائیں گے 8 جون جمعرات کو امیدواروں کی جانب سے جمع کروائے گئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے بعد الیکشن کمیٹی درست کاغذات کی فہرست جاری کرے گی۔الیکشن کمیٹی 12 جون پیر کو مسترد شدہ کاغذات نامزدگی پر امیدواروں کی اپیل کی سماعت کرے گی سماعت کراچی پریس کلب میں شام 5 بجے سے رات 8 بجے تک ہو گی۔۔الیکشن کمیٹی 13 جون منگل کو امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی واپس لینے کے بعد حتمی فہرست جاری کرے گی کاغذات نامزدگی کراچی پریس کلب میں شام 5 بجے سے 7 بجے تک واپس لیے جا سکیں گے،پولنگ 17 جون ہفتہ کو کراچی پریس کلب پر دن 12 بجے سے شام 6 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں