dania shah ka election larnay ka aelan

درخواست ضمانت، ایف آئی اے مہلت مانگ لی۔۔

کراچی کی عدالت نے مرحوم ایم این اے عامر لیاقت کی تیسری سابقہ اہلیہ دانیہ شاہ کو پیش نہ کرنے پر نوٹسز جاری کر دیے۔سیشن جج شرقی کراچی نے دانیہ شاہ کی درخواستِ ضمانت پر سماعت کی۔دورانِ سماعت ایف آئی اے کی تفتیشی افسر عدالت میں پیش ہوئیں۔ایف آئی اے کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ دانیہ شاہ کی درخواستِ ضمانت پر دلائل کے لیے مہلت دی جائے۔عدالت نے مدعیٔ مقدمہ کو پیش نہ کرنے پر نوٹسز جاری کر دیے۔ عامر لیاقت مرحوم کی بیوہ دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت پر ایف آئی اے نے دلائل کیلئے مہلت مانگ لی، عدالت نے سماعت 29 دسمبر تک ملتوی کردی۔ دانیہ شاہ کے وکیل لیاقت گبول ایڈووکیٹ نے کہاکہ ایف آئی اے کے پاس دانیہ شاہ کے خلاف کوئی شواہد موجود نہیں ،سیشن جج شرقی کراچی نے مدعی مقدمہ کو پیش نہ ہونے پر نوٹس جاری کردیئے ۔یاد رہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کراچی نے 23 دسمبر کو دانیہ شاہ کی ضمانت مسترد کر دی تھی ۔

ارشدشریف تصاویر لیک، پیمرا سے رجوع کرنے کا فیصلہ۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں