محکمہ اطلاعات حکومت سندھ نے 6 ماہ سے شائع نہ ہونے والی 181 اخبارات و جرائد کو سندھ میڈیا لسٹ سے ہٹا دیا۔سیکریٹری اطلاعات ندیم الرحمان میمن کی منظوری کے بعد ڈائریکٹر اشتہارات محمد یوسف کابورو نے مذکورہ اخبارات کو سندہ میڈیا لسٹ سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ ڈی لسٹ ہونے والی اخبارات و جرائد میں اردو، انگریزی اور سندھی زبان کے اخبارات و جرائد شامل ہیں۔۔ڈائریکٹر اشتہارات یوسف کابورو کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر پریس کی ریگیولرٹی رپورٹ پر مذکورہ اخبارات و جرائد کو سندھ میڈیا لسٹ سے ہٹادیا گیا۔ اخبارات کو ڈائریکٹر جنرل کی سربراہی میں قائم محکمہ اطلاعات کی کمیٹی کی سفارشات اور ریگیولرٹی رپورٹ کی بنیاد پر سندھ میڈیا لسٹ میں شامل کرنے یا ہٹانے کا فیصلہ ہر تین ماہ بعد کیا جائے گا، محکمہ اطلاعات کے مطابق جن اخبارات و جرائد کی باقاعدہ اشاعت نہیں ہوگی ان کو سندھ میڈیا لسٹ سے ہٹایا جائے گا، سندھ میڈیا لسٹ سے ہٹائے جانے والے اخبارات کی فہرست محکمہ اطلاعات کی ویب سائیٹ پر جاری کردی جائے گی۔ سندھ میڈیا لسٹ سےہٹائے جانے والے اخبارات میں انگریزی کا ۔۔ ایکشن، ایشین ٹیلی گراف، بہترین ڈاٹ کام، بریکنگ نیوز، بزنس اینڈ فنانس، بزنس مین، بزنس رپورٹ، کرائم زون، دورڈاٹ کام، ایوننگ نیوز، انڈس آن لائن، ماہانہ انٹریکشن، ارادو، جیوے پاکستان، کراچی میل ، کراچی ٹائمز، کینجھر ٹائمز، میسنجر، نیشنل ہیرالڈ ٹریبیون،نیشنل اسٹیٹس، نیوز کلاؤڈ۔۔نیوزلائن، نیوزپاکستان، نیوز سندھ، آن لائن نیوزبیٹ، پاک الرٹس، ہفت روزہ پلس، سندھ نیوز، سندھ نیوز آن لائن، سندھ ٹریبیون، تازہ گلوبل، دی ایچ، دی میگ، ماہانہ ٹین ایجر، ٹرانسپورٹ بزنس۔۔ اردو کے شعبے میں آج کل، آج نیوز، آغاز سندھ، اہم خبر، اخبار،اخبار عوام، اخبارجنگ، اخبار خواتین، اخبارنو، عقیدت،ارمان، ارقم، الشرق، عسکر انٹرنیشنل، عوام، آواز کراچی، آزاد ریاست، آزادی، اذکار، باخبرعوام، بلدیات، بروقت خبر، بولان، بلیکا،سٹی فورٹی ٹو، کمرشل چینل، ماہانہ دستک، دفاع، دن، ایگل، ماہانہ اعتماد، فصاحت، فاتح اسلام، فیمینن، فیرست نیوز، فرنٹ لائن، ہماری پہچان، ہاٹ لائن، ہفت روزہ ہم شہری، ہم زبان، ہنر، حرمت، امروز، انڈیپینڈنٹ، انڈس پوسٹ، انصاف ٹائمز،انتباہ، اشارو، جہاں نما، جموں اینڈ کشمیر،جنم ، جسارت،جذبہ، جھوک، جہاد، جناح، کراچی سٹی، خاک، خبرنامہ، خودمختارعوام، لشکر، لیٹسٹ نیوز، محاذ، معلوم، میزان، میٹروپولیٹن، موثر، محافظ جمہوریت، ہفت روزہ مقدمہ، مسلمان، نوائے اقبال، نوائے نوابشاہ، نوائے پاک، نظام، ناظم نیوز، نیوز افیئر، نگار، نوٹ بک، پیغام، پاکستان، پاکستان بلیٹن، فوٹو نیوز، پبلک، پیار وطن، قائد پاکستان ، روشن کراچی،سچن، صحافت، سائبان، سما، سرحد نیوز، سرمایہ، سعادت، شرافت، شہرقائد، ماہانہ اسٹینڈر گزٹ، سنان، سنوائی، ہفت روزہ تابش، طاقت، تقویم، تازہ ترین، ٹیلی گراف، ہفت روزہ وکٹوریہ پلس، زیردوست، ماہانہ زاویہ نگار، ۔۔ سندھی زبان میں شائع ہونے ۔۔ آج، آج کی آواز، عرسو، اگتے قدم، اگوان، علان حق، آئینو، عوامی سوچ، فیصلو، فاسٹ ٹائم ، ہمارا سماج، ہم شہری، جاگو عوام، جاگو، جیاپو، خبروالے، لوک، میڈیا بریفنگ، مثال، مراد، نئی سوچ، پربت، پورھیو، رٹھ، روشن سندھ، سوبھ، سلام سندھ،سانحہ ، شکتی، ماہانہ شریعت، سندھ بلیٹن ، سندھ گزٹ، سندھ جو آواز، سندھ مہران، سندھ ٹاکز، ستارہ سندھ، ماہانہ ویو لائن اور وچن شامل ہیں۔۔