pehli shadi ki sab se bari ghalti thi

ڈرامے غیرازدواجی تعلقات کو ہوادے رہے ہیں، نادیہ خان۔۔

معروف اداکارہ و میزبان نادیہ خان نے پاکستانی ڈراموں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی ڈراموں میں شادی، محبت اور دھوکے کے علاوہ کوئی کہانی نہیں ہے۔ایک ٹی وی پروگرام میں نادیہ خان نے ڈراموں کے معیار کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈراموں میں غیر ازدواجی تعلقات کی ترویج کی جاتی ہے، شادی شدہ خواتین کو غیر مرد حضرات سے معاشقہ کرتے دکھایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ڈراموں میں زیادہ تر خواتین اپنے شوہروں کو دھوکا دے رہی ہیں۔نادیہ خان نے کہا کہ پاکستانی ڈراموں میں شادی، محبت اور دھوکا دہی کے علاوہ کوئی کہانی نہیں ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں