dar mere khilaaf program anchors se karate rahe | Miftah Ismail

ڈار میرے خلاف پروگرام اینکرز سے کراتے رہے، مفتاع اسماعیل

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار میرے خلاف پروگرامز کرتے رہے ہیں اور اینکرز سے بھی کرواتے رہے ہیں۔ یہ نہیں کہہ سکتے کہ پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا۔ آئی ایم ایف سے دوری کی وجہ سے ڈیفالٹ کا خطرہ بڑھا۔آئی بی اے میں مذاکرے سے خطاب کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدے کے بعد دیگر عالمی اداروں سے قرض لینا آسان ہو جاتا ہے۔ ہم بہت محنت سے آئی ایم ایف کو واپس لائے۔ بجلی پیٹرول مہنگا کرنا پڑا، پراپرٹی پر ٹیکس لگایا،مجھے ہٹایا گیا تو آئی ایم ایف سے پیچھے ہٹ گئی۔سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ ہم ایک ادارے سے قرض لے کر دوسرے کا ادا کرتے رہے کیونکہ ہمارے پاس زرمبادلہ نہیں۔ اس سال کا قرض اگلے سالوں میں بھرنا ہوگا۔ کرنٹ اکاؤنٹ کو سرپلس کرنا ہوگا۔ انتظامی مسائل اور ٹرانسمیشن کی خامیوں کی وجہ سے بجلی 30 فیصد مہنگی ہے۔ پی آئی اے اور گیس جیسے اداروں کی نج کاری سے معیشت میں ایفی شئینسی آئے گی۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔ مانیٹری پالیسی ایک طریقہ ہے جس سے مہنگائی کو کنٹرول کیا جائے اور شرح سود میں اضافہ مشکل فیصلہ ہے، تاہم اس سے مدد ملتی ہے ۔ اسٹیٹ بینک کے فری مارکیٹ کے اقدام سے امید ہے کہ آئندہ جائزے میں شرح سودبڑھائی جائے ۔ ایکسپورٹ بڑھانے کے لیے ضروری ہے کہ ڈالر کو سستا نہ کیا جائے ۔انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ میں پارٹی کا حصہ ہوں۔ اسحاق ڈار کافی عرصے سے میرے خلاف ٹی وی پروگرام کرتے رہے اور اینکرز سے بھی کرواتے رہے ، میری صلاحیت پر سوال اٹھایا جائے تو مجھے جواب دینے کا حق ہے ۔ پارٹی نے مجھے جواب دینے سے منع نہیں کیا۔
ابصارعالم حملہ کیس، ملزمان پر فردجرم عائد نہ ہوسکی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں