sabiq ehlia ne dania shah ki video jaari kardi

دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت، عدالت میں  آج سماعت۔۔

مرحوم ایم این اے عامر لیاقت کی تیسری، سابقہ اہلیہ دانیہ شاہ نے ضمانت کے لیے درخواست عدالت میں جمع کروا دی۔کراچی کی مقامی جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں دانیہ شاہ کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔دورانِ سماعت ایف آئی نے عدالت کو بتایا کہ دانیہ پر عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کا الزام ہے۔اس دوران دانیہ شاہ کے وکیل نے بتایا کہ ایف آئی اے نے دانیہ کے موبائل سے کوئی ویڈیو برآمد نہیں کی، دانیہ شاہ کے وکیل کاکہنا ہے کہ وراثت کے حق سے محروم کرنے کے لئے انہیں کیسز میں پھنسایا جارہا ہے۔ لیاقت گبول ایڈوکیٹ نے دانیہ شاہ کی جانب سے درخواست ضمانت جمع کراتے ہوئے موقف اپنایا کہ دانیہ شاہ کیخلاف مقدمہ جھوٹا ہے۔وکیل کاکہنا تھا کہ دانیہ شاہ نے نا کوئی وڈیو بنائی اور نا سوشل میڈیا پر وائرل کی، دانیہ شاہ کیخلاف عامر لیاقت نے اپنی زندگی میں کوئی شکایت نہیں کی تھی۔عدالت نے دانیہ شاہ کے وکیل کی درخواست پر ایف آئی اے سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 20 دسمبر تک ملتوی کردی۔عدالتی ریمانڈ پرموجود دانیہ شاہ کے خلاف کیخلاف عامر لیاقت کی صاحبزادی  نے مقدمہ درج کروایا تھا۔ایف آئی اے سائبر کرائم حکام  نے پیکا ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا، دانیہ شاہ کیخلاف مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت کی غیر اخلاقی وڈیوز بنا کر وائرل کرنے کا الزام ہے، ایف آئی اے حکام  نے دانیہ شاہ کو لودھراں سے گرفتار کیا تھا۔

ارشدشریف تصاویر لیک، پیمرا سے رجوع کرنے کا فیصلہ۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں