عدالت نے مرحوم عامر لیاقت کی سابق اہلیہ دانیہ شاہ کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت اندراج مقدمہ کے لیے درخواست مسترد کردی۔سیشن جج جنوبی کی عدالت میں درخواست کی سماعت ہوئی، عدالت نے کہا کہ مرحوم کی صاحبزادی دعا عامر کی شکایت پر دانیہ ملک کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔عدالت کا کہنا تھا کہ سائبر کرائم کے تحت اندراج مقدمہ کی درخواست ناقابل سماعت ہے۔دانیہ شاہ کے خلاف کارروائی کی درخواست سماجی تنظیم کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔
Facebook Comments