sabiq ehlia ne dania shah ki video jaari kardi

دانیہ شاہ کے خلاف عبوری چالان جمع۔۔

عامر لیاقت مرحوم کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کے کیس میں ایف آئی اے کی جانب سے عبوری چالان عدالت میں پیش کر دیا گیا۔کراچی کی مقامی عدالت میں جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کے کیس سماعت ہوئی،جیل پولیس نے ملزمہ دانیہ شاہ کو عدالت میں پیش کر دیا ۔ ایف آئی اے کی جانب سے کیس کا عبوری چالان عدالت میں پیش کیاگیا، تفتیشی افسر نے استدعا کرتے ہوئے کہاکہ کیس کے حتمی چالان کیلئے مہلت دی جائے،کیس میں گواہ پنجاب میں ہیں، ان کو نوٹسز ہو چکے ہیں،گواہوں کو بیانات قلمبند کرنے ہیں۔ملزمہ کے وکیل نے کہاکہ دو ماہ ہوگئے تاحال کیس کا حتمی چالان جمع نہ ہو سکا،دو ماہ کے باوجود ایف آئی اے والے مزید وقت مانگ رہے ہیں، ایڈووکیٹ لیاقت گبول نے کہاکہ عامر لیاقت تو اپنی زندگی میں ہی دانیہ شاہ کو معاف کر چکے تھے،ایف آئی اے کو مزید مہلت نہ دی جائے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے کہاکہ اگر چالان میں مواد ہوا تو ٹرائل چلائیں گے، اگر چالان میں کچھ نہیں ہوا تو آرڈر کر دیں گے،عدالت نے مقدمے کی مزید سماعت 19جنوری تک ملتوی کردی، عدالت نے کہاکہ آئندہ سماعت پر عبوری چالان پر فیصلہ کیا جائے گا۔

ابصارعالم حملہ کیس، ملزمان پر فردجرم عائد نہ ہوسکی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں