dania shah ko amir liaquat ki bewa na kaha jae

دانیہ شاہ گرفتار، نازیبا وڈیوز لیک کرنے کا الزام۔۔

عامر لیاقت حسین مرحوم  کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ (دانیہ ملک) کو گرفتار کرلیا گیا۔ انہیں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے گرفتار کیا ہے۔  دانیہ پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے مرحوم شوہر کی نازیبا ویڈیوز لیک کی تھیں۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی ٹیم نے  پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ  لودھراں کے نواحی گاؤں  ڈانوراں میں دانیہ شاہ کے گھر چھاپہ مارا اور انہیں گرفتار کرلیا۔خیال رہے کہ عامر لیاقت حسین رواں برس 9 جون کو انتقال کرگئے تھے۔ انہوں نے جنوری میں دانیہ ملک سے تیسری شادی کی تھی تاہم جلد ہی  دونوں میں علیحدگی ہوگئی تھی۔ دانیہ شاہ نے بہاولپور کی عدالت میں خلع کی درخواست دائر کر رکھی تھی کہ اسی دوران عامر لیاقت کی بیڈ روم کی کچھ نازیبا ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جن کے حوالے سے عامر لیاقت انتہائی صدمے کی کیفیت میں تھے، انہوں نے ان ویڈیوز پر روتے ہوئے ویڈیو بیان بھی جاری کیا تھا۔عامر لیاقت مرحوم کی تیسری اہلیہ دانیہ ملک (دانیہ شاہ) کی گرفتاری پر ان کی والدہ کی ویڈیو سامنے آگئی۔ دانیہ کی والدہ نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کی بیٹی کو تھانہ صدر لودھراں نے اغوا ءکروایا ہےاور پتا نہیں کن غنڈوں کے حوالے کیا ہے۔ انہوں نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ پولیس کی بھاری نفری نے ان کے گھر پر چھاپہ مارا اور اس دوران سب اہل خانہ کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل کی کہ ان کی بیٹی کو بچایا جائے۔دانیہ شاہ کی والدہ سلمیٰ نے دعویٰ کیا کہ پرائیوٹ لوگ اور تھانہ صدر پولیس نے مل کر میرے گھر چھاپہ مارا۔دانیہ شاہ کی والدہ سلمیٰ  نے پولیس پر الزامات لگائے ہیں کہ مجھ سمیت میرے بچوں پر تشدد کیا گیا جبکہ میری بیٹی کو مارتے ہوئے گاڑی میں بٹھا کر ساتھ لے گئے۔والدہ سلمیٰ کا مزید کہنا تھا کہ عامر لیاقت کی سابقہ بیوی بشرا کی وکیل بھی ہمراہ تھی، میری بیٹی کو کہاں لے کر گئے اور کس کیس میں پکڑا ہمیں پولیس ابھی تک نہیں بتایا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے بار بار پوچھنے پر کہا گیا کہ تھانہ صدر لودھراں آجاؤ وہاں بتاتے ہیں۔حکام نے بتایا کہ مرحوم ایم این اے اور مذہبی اسکالر عامر لیاقت کی بیوہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ملزمہ کو متنازع ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کے جرم میں گرفتار کیا۔ان کا کہنا تھا کہ مرحوم کی بیٹی نے ملزمہ کے خلاف شکایت درج کروائی تھی۔

ارشدشریف تصاویر لیک، پیمرا سے رجوع کرنے کا فیصلہ۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں