sabiq ehlia ne dania shah ki video jaari kardi

دانیہ ملک کے خلاف انکوائری کی رپورٹ طلب۔۔

کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جنوبی عدالت نے عامر لیاقت کی سابق اہلیہ دانیہ شاہ کیخلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر ایف آئی اے انکوائری میں ہونے والی پیشرفت رپورٹ طلب کرلی۔دوران سماعت ایف آئی اے حکام نے عدالت کو بتایا کہ عامر لیاقت کی بیٹی دعا عامر کی درخواست پر انکوائری شروع کردی ہے۔عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اس درخواست سے پہلے شبیر احمد نے درخواست دائر کی ہے شبیر احمد کی درخواست پر کیا کارروائی کی گئی؟ پہلے اس کی تفصیلات فراہم کی جائے۔عدالت نے انکوائری سے متعلق ایف آئی اے سے پیشرفت رپورٹ طلب کرتے ہوئے درخواست کی مزید سماعت 10 اگست تک ملتوی کردی۔۔

آزاد صحافت پر یقین رکھتے ہیں، گورنرپنجاب۔۔
آزاد صحافت پر یقین رکھتے ہیں، گورنرپنجاب۔۔
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں