amir liaquat ko insaf dilane keliiye lar rhi hu

دانیہ ملک عامر لیاقت کی بیوہ نہیں ہے، بشری اقبال۔۔

عامر لیاقت حسین کی سابقہ بیوی بشری اقبال نے دانیہ کو سزا دینے کا مطالبہ کردیا۔سابقہ بیوی بشری کہتی ہیں کہ دانیہ مرحوم کی بیوہ نہیں ہے اس نے خلع لے لی تھی۔  بشری نے کراچی میں عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے میں گینگ کیخلاف درخواست دی ہے۔ کسی کی پرائیویٹ ویڈیوز لیک کرنا نا مناسب ہے۔ عامر ڈپریشن میں چلے گئے تھے۔ دانیہ نے یہ خود مانا کہ ویڈیوز انہوں نے بنائی۔ جب دیکھا کہ یہ ان کیخلاف جارہی ہے تو پھر انکار کیا۔ ان کے بیانات بدلتے رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دانیہ کو اس کی سزا ملنی چاہیے۔ میاں بیوی کے رشتہ کے تقدس کو پامال کیا گیا۔ اس رشتے کی عزت نہیں رکھی گئی۔ شرعی بنیاد پر دانیہ کو خلع ہو چکی ہے۔ وہ عامر لیاقت کی بیوہ نہیں ہے۔ ایف آئی اے کو سب شواہد دے چکے ہیں۔ عامر نے لکھ کردیا تھا کہ مجھے کوئی اعتراض نہیں اور دانیہ کو خلع جاری کی جائے۔

آزاد صحافت پر یقین رکھتے ہیں، گورنرپنجاب۔۔
آزاد صحافت پر یقین رکھتے ہیں، گورنرپنجاب۔۔
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں