تحریر: رضوان گورمانی۔۔
اگر آپ فلموں سے آشنا ہیں تو کیپٹن جیک سپیرو کو جانتے ہوں گے۔یہ کردار ادا کرنے والے جونی ڈیپ نے اسی طرح اپنے بیوی بچوں کو چھوڑ کر اپنے سے آدھی عمر کی اداکارہ ایمبر ہرڈ سے شادی کی تھی۔یہ شادی صرف 15 ماہ برقرار رہی اس کے بعد ایمبر نے جونی ڈیپ پہ بالکل اسی طرح کے الزام لگائے کہ نشہ کرتا ہے مارتا پیٹتا ہے اور جونی ڈیپ سے 7 ملین ڈالر لے کر خلع لے لی۔بات پیسوں تک رہتی تو جونی ڈیپ برداشت کر لیتا مگر ایمبر یہیں نہیں رکی اس نے مشہور امریکی اخبار میں جونی ڈیپ کے حوالے سے کالم لکھ ڈالا۔جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ جونی ڈیپ کا کیرئیر ختم ہو گیا۔دنیا اس پہ تھو تھو کرنے لگی اپنے پرائے سب دور ہو گئے۔اسے پائریٹس آف دی کیربئین فلم سے نکال دیا گیا اور شوبز کے دروازے اس پہ بند کر دیے گئے۔جونی ڈیپ کی بس ہو گئی تو اس نے عدالت سے رجوع کر لیا کہ ایمبر نے اس پہ جھوٹے الزام لگائے ہیں
آج کل یہ کیس امریکی عدالت میں زیر سماعت ہے۔پوری دنیا کا میڈیا اس کو کوور کر رہا ہے۔کیس کی سماعت شروع ہوتے ہی کہانی کا دوسرا رخ سامنے آنا شروع ہو گیا۔پتا چلا کہ جونی ڈیپ گھریلو تشدد کرتا نہیں بلکہ گھریلو تشدد کا شکار تھا۔ایمبر اسے مارا کرتی تھی۔ایمبر نے بوتل پھینک کر اس کی انگلی کاٹ ڈالی تھی ایمبر اس کے پیسوں سے مہنگی مہنگی وائن خریدتی،فلم کی شوٹنگ کے لیے آسٹریلیا جاتے وقت اپنے کتے سمگل کر کے لے گئی اور بدنامی جونی کے حصے میں آئی۔۔وہ اسے طعنے دیتی تھی اس کے بیڈ پہ دو نمبر کر دیتی تھی اس کے ایلون مسک کے ساتھ تعلقات تھے۔۔چارملین ڈالر سے طلاق کی سیٹلمنٹ کو 7 ملین تک لے گئی اور 22 ملین کا نقصان فلموں سے نکلوا کر ہوا یعنی 15 ماہ کی شادی جونی ڈیپ کو 30 ملین ڈالر زمانے بھر کی بدنامی اور ذہنی مریض بننے تک میں پڑی۔
دانیہ ڈانور کا یہی چکر لگ رہا ہے۔غریب خاندان سے تھی ٹک ٹاک بنایا کرتی مشہور ہونے کا شوق تھا۔عامر لیاقت سے شادی کی شہرت سمیٹی خود کو سید بتایا اور جب سب کچھ ٹھنڈا ہوا تو پچاس برس کے عمر رسیدہ عامر لیاقت میں اس کو موقع نظر آیا اسی لیے محترمہ نے اب کروڑوں روپے ہرجانے کا کیس دائر کر دیا ہےعامر لیاقت آپ کے لیے اک ناپسندیدہ کردار سہی لیکن انصاف کا تقاضا یہی ہے کہ اس کو سنا جائے اور کسی بھی لالچی خاتون کو اسے راستے پہ لانے کا کوئی حق نہیں۔
عامر لیاقت نے فیس بک پہ دانیہ ڈانور کی اک ویڈیو شئیر کی ہے جس میں وہ بظاہر خوش باش تندرست ہشاش بشاش نظر آ رہی ہے اور عامر لیاقت سے تنسیخ کی خبر کو افواہ قرار دے رہی ہے۔عامر لیاقت کے بقول یہ ویڈیو دو دن پہلے کی ہے دو دن پہلے تک سب اچھا تھا۔عامر لیاقت کے بقول اب اچانک دو دن کے اندر دانیہ وکٹم بن گئی اس پہ تشدد ہونے لگا اس کو قید کیا جانے لگا اسے غیر مردوں کے سامنے آنے پہ مجبور کیا جانے لگا۔عامر لیاقت نے کہا ہے کہ دونوں کے میڈیکل کرائے جائیں تا کہ سب رازوں سے پردہ اٹھایا جا سکے۔۔(رضوان گورمانی)۔۔