dancer ke khilaaf nojawan ke aghwa ka drop scene

ڈانسر کے خلاف نوجوان کے اغوا کا ڈراپ سین۔۔

ڈانسر مہک ملک اور اس کے ساتھیوں کے خلاف فیصل کو اغواکرنے کے مقدمے کا ڈراپ سین ہوگیا ،پولیس نے مغوی کو ساہوکا کے علاقہ سے برآمد کرلیا ۔ ڈی ایس پی صدر سرکل مظہر حیات ہراج نے پریس کانفرنس میں بتایاکہ چند روز قبل سیشن کورٹ میں شریفاں بی بی نے اپنے بیٹے فیصل کو بازیاب کروانے کے لئے درخواست دی جس میں ڈانسر مہک ملک اور اس کے 4 ساتھیوں کواغواکار بتایاگیاتھا ،عدالت کے حکم پر پولیس نے مہک ملک اور اس کے 4 ساتھیوں سے تفتیش کی جس میں وہ بے گناہ ثابت ہوئے ۔تفتیش میں پتا چلاکہ فیصل کی والدہ شریفاں بی بی نے اپنے بیٹے کے اغوا کا جھوٹا مقدمہ درج کروایا تھا جبکہ فیصل جھنگ میں چوری کے مقدمہ سے بچنے کے لئے خود چھپا ہوا تھا ،گزشتہ رات اسے موبائل کال ٹریس کرکے ساہوکا کے علاقے سے بازیاب کرلیاگیا اوراب اسے جھنگ پولیس کے حوالے کردیاجائے گا جہاں اس کیخلاف چوری کا مقدمہ درج ہے ۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں