کراچی کے علاقے طارق روڈ پر معروف خاتون شیف شیرین انور کو نامعلوم مسلح ملزمان نے لوٹ لیا۔شیرین انور کے مطابق وہ ایک ہفتے قبل کسی کام کے سلسلے میں طارق روڈ گئیں تھی جہاں نامعلوم مسلح ملزمان نے ان سے اسلحے کے زور پر موبائل فون اور جیولری چھین لی اور فرار ہو گئے۔واقعے کے بعد مقدمہ نہیں درج کروایا کیوںکہ وہ خوف کا شکار ہیں ، دوران واردات نامعلوم مسلح ملزمان نے انہیں پہنچان لیا تھا کہ وہ شیف ہیں واقعے میں وہ محفوظ رہیں ان کے لیےیہی بہت ہے ، وہ نہیں چاہتیں کہ مسلح افراد انہیں تنگ کریں اور دھمکیاں دیں اس لیے مقدمہ درج نہیں کروایا۔ایک نجی ٹی وی چینل کے مارننگ شو میں خاتون شیف نے انکشاف کیا کہ ۔۔ میرے ساتھ ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا جس نے مجھے بہت خوفزدہ کردیا “۔ شیرین انور نے بتایا کہ”میرے ساتھ ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا جس نے مجھے بہت زیادہ خوفزدہ کیا، ڈکیت مجھے پہچان گئے اور انہوں نے کہا کہ آپ شیرین آپا ہیں نا. انہوں نے مجھے 2 سے 3 تھپڑ مارے اور دھمکی دی کہ اگر تم نے کسی کو ہماری شکایت کی تو تمہیں ٹی وی پر آکر گلا کاٹ کر مار ڈالیں گے”۔انہوں نے کہا کہ” اس واقعے نے ان پر اتنا گہرا اثر ڈالا کہ اب کوئی بھی موٹر سائیکل ان کے قریب سے گزرتی ہے تو وہ کانپنے لگتی ہیں، انہیں خوف آتا ہے کہ کہیں وہی لوگ دوبارہ ان کے سامنے تو نہیں آگئے”۔
ڈاکوؤں نے خاتون شیف کو بھی نہیں بخشا۔۔
Facebook Comments