dakuon ne hum tv ke reporter ko loot lia

ڈاکوؤں نے ہم ٹی وی کے رپورٹر کو لوٹ لیا۔۔

شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم کا جن  بے قابو ہوچکا ہے، صحافی بھی محفوظ نہیں رہے۔ کراچی کے علاقے لیاقت آبادمیں کریم آباد  پل کے اوپر ہم ٹی وی کے کرائم رپورٹر سے لوٹ مار کی گئی۔ مسلح ڈاکوؤں نے فیضان جلیس سے دو موبائل فونز اور نقدی لوٹی اور باآسانی فرار ہوگئے۔اس موقع پر دور دور تک پولیس کا نام و نشان نہیں تھا۔ واقعہ کی اطلاع 15 پولیس کو کردی گئی ہے۔۔اطلاعات کے مطابق دو موٹر سائیکل پر سوار چار مسلح ملزمان نے فیضان جیلس سے لوٹ مار کی۔لٹیر ے واردات کے بعد موسی کالونی کی جانب فرار ہو گئے۔ ملزمان  شکل وصورت سے بنگالی معلوم ہورہے تھے۔۔ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل نے صحافی ہم نیوز فیضان جلیس سے کریم آباد پل پر واردات کا نوٹس لے لیا۔۔ایس پی گلبرگ ڈویژن نے صحافی ہم نیوز فیضان جلیس سے واقعے کی مکمل تفصیلات حاصل کرکے مقدمہ درج کر لیا۔ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل نے ملزمان کی کی فوری گرفتاری کے سخت احکامات دیے۔ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل نے ملزمان کی فوری گرفتاری کے لئے ایس پی گلبرگ ڈویژن کی نگرانی میں ٹیم بنادی ہے۔ واقعہ کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرلیا گیا۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں