کراچی ڈکیتوں کی آماجگاہ بن گیا شہر قائد میں چوری اور چھینا جھبٹی کی وارداتوں میں بے پناہ اضافہ،کراچی کے گنجان علاقوں میں عوام بے یارومددگارہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں دو صحافی لٹ گئے، ابوالحسن اصفہانی روڈ پر واقع بینک الحبیب کے اے ٹی ایم سے رقم نکالتے ہوئے معروف شاعر و صحافی عمیرعلی انجم کو مسلح افراد نے لوٹ لیا اور دس منٹ تک اے ٹی ایم مشین کے ایریا میں ذدوکوب کرتے رہے تاہم نا ہی پولیس کو پتہ چلا نا ہی کوئی مدد کو پہنچا،ڈکیتوں نے کھلے عام واردات کی اور روانہ ہوگئے،دوسری طرف کورنگی کراسنگ پر دنیانیوز کے کیمرہ مین اور پاکستان ایسوسی ایشن آف پریس فوٹوگرافرز کے خزانچی سید عمران علی سے ڈاکوؤں نے قیمتی کیمرہ، موبائل اور تیس ہزار روپے نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔ کورنگی کراسنگ پر لوٹ مار کی وارداتوں میں بے تحاشا اضافہ ہوچکا ہے لیکن متعلقہ تھانہ اب تک اس پر قابو پانے میں ناکام رہا ہے۔ صحافتی تنظیموں نے عمیرعلی انجم اور سید عمران علی کے ساتھ ہونے والی زیادتی پرشدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلی اور گورنر سندھ سے نوٹس لینے کاکہاہے جبکہ آئی جی سندھ سے ملزمان کو فوری پکڑنے کی اپیل کی ہے۔
ڈاکوؤں نے 2 صحافیوں کو پھر لوٹ لیا۔۔
Facebook Comments