ظلم پر ظلم صحافی قومی شاہراہ پر مسلح ڈاکووں کے ہاتھوں لٹنے بعد ایف آئی آر کے اندراج کیلئے خوار، دس روز گزرگئے حمید شاہوانی کی درخواست پر بختیار آباد لیویز مقدمہ درج نہیں کررہی۔تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی کیمرہ مین پی ٹی وی کوئٹہ سینٹر حمید شاہوانی کو 22 فروری دن دہاڑے بختیار آباد کے مقام پر مسلح ڈاکووں نے لوٹا۔ لیویز چوکی سے چند میٹرز کے فاصلے پر ہونے والے واقعے میں ڈاکو اسلحہ زور پر صحافی سے نقدی کے علاوہ اے ٹی ایم کارڈ اہم دستاویزات اور دیگر سامان بھی لے گے گاڑی پر فائرنگ بھی کی۔ ملزمان کو گرفتار کرنا تو درکنار دس روز گزرنے کے باوجود تاحال واقعے کا مقدمہ لیویز درج نہیں کررہی۔ حمید شاہوانی کے مطابق لیویز تھانہ انچارج بہانے بنارہا ہے۔ انہوں نے وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی ڈی جی لیویز اور کمشنر سبی ڈویژن سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کا فوری مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔۔