sahafi ko daakuon ne gun point par loot lia

ڈاکوؤں کا صحافی پر تشدد،نقدی اور موبائل چھین کر فرار۔۔

گھر جاتے ہوئے مقامی صحافی کو ڈاکوؤں نے مزاحمت پر زخمی کرکے 35 ہزار روپے نقدی ، موبائل فون چھین لیا اور فرار ہوگئے ،زخمی صحافی کو ہسپتال داخل کرادیا گیا ۔تفصیل کے مطابق موٹر سائیکل سوار2 ڈاکوؤں نے عثمان معظم روڈ پر صحافی ندیم مغل جوکہ رات گئے ڈسٹرکٹ ہسپتال سے واپس آرہا تھا کو روک کر 35ہزار روپے نقدی اور موبائل فون لوٹ لیا ، مزاحمت پر تشدد کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے ، زخمی صحافی ندیم مغل کو ہسپتال میں طبی امداد دی گئی ۔اطلاع ملتے ہی صحافیوں کی بڑی تعداد ہسپتال پہنچ گئی، واقعہ پر احتجاج کیا اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے واقعہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ یاد رہے کہ ضلع خانیوال میں ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ کے باعث عوام بے حد پریشان ہیں، پولیس ڈاکوؤں کے سامنے بے بس نظر آتی ہے ، گشت نہ ہونے کے برابر ہے ۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں