jang mulazimeen ko haaraass blackmail kiye janay ka inkeshaaf

ڈیلی جنگ پریس ورکرزیونین کے انتخابات۔۔

ڈیلی جنگ اینڈ پریس ورکرز یونین رجسٹرڈ سی بی اے کے انتخابات میں ناصر چشتی صدر، خالد محمود جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔ الیکشن کمیٹی کے چیئرمین ندیم شاہد اور ظفر احمد کے مطابق ڈیلی جنگ اینڈ پریس ورکرز یونین رجسٹرڈ سی بی اے کے انتخابات گزشتہ روز ہوئے جن میں جنرل سیکرٹری کے عہدہ کیلئے خالد محمود اور عمران فاروق بٹ کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں خالد محمود 23 ووٹ لے کر منتخب ہوگئے جبکہ صدر ناصر چشتی‘ نائب صدر ظفر اقبال‘ جوائنٹ سیکرٹری لئیق شوکت‘ خزانچی سید اطہر حسین نقوی بلا مقابلہ منتخب ہوگئے۔ جبکہ محمد زاہد، عبدالرحمٰن، محمد اسلم بٹ بھی بلا مقابلہ رکن مجلس عاملہ منتخب ہوگئے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر ناصر چشتی نے کہا کہ وہ ہمیشہ کی طرح کارکنوں کی توقعات پر پورا اتریں گے۔ نیشنل پریس کلب کے صدر انور رضا‘ جنرل سیکرٹری راجہ خلیل‘ پی ایف یو جے کے سابق صدر افضل بٹ‘ سابق سیکرٹری شکیل انجم اور پی ایف یو جے کے صدر شہزادہ ذوالفقار اور سیکرٹری جنرل ناصر زیدی نے ناصر چشتی کی قیادت میں منتخب ہونے والے یونین کے تمام عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ وہ کارکنوں کے مفادات کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ یاد رہے کہ ناصر چشتی اور خالد محمود اور تمام عہدیداران 21 ویں مرتبہ منتخب ہوئے ہیں۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں