maroof anchor person ki hifazat par fia agents mamor

دفاعی تجزیہ کاروں کے تبصرے گھٹیا قرار۔۔

نائنٹی ٹو نیوز کے  معروف اینکر معید پیرزادہ نے “نام نہاد” ٹیلی ویژن کے دفاعی تجزیہ کاروں کے تبصروں کو گھٹیا قرار دیتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے ٹویٹر پر نشاندہی کی کہ ہفتہ کو پاکستان ملٹری اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ جس کا آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے جائزہ لیا ایک زبردست اور نظم و ضبط پر مبنی تقریب تھی لیکن تجزیہ کاروں کا تبصرہ افسوسناک تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ فوجی سربراہ، فوج اور پاکستان کی توہین ہے۔معید پیرزادہ نے کہا کہ کشمیر، ریاست کے دشمنوں اور دہشت گردی کے تناظر میں کلچروں کا آزادانہ استعمال قدر کھو چکا ہے اور بچگانہ لگتا ہے۔ وہ کبھی قومی سلامتی یا اسٹریٹجک چیلنجز کے بارے میں بات نہیں کرتے بلکہ صرف سیاسی تبصرے کرتے ہیں۔ “وہ صرف ایک بوجھ ہیں جو اسٹیبلشمنٹ اٹھا رہی ہے۔انہوں نے تجویز پیش کی کہ اسٹیبلشمنٹ کو مشتبہ تنقیدی رائے عامہ سے منسلک کرنے اور ان سے جڑنے کے لیے نئے آئیڈیاز کی ضرورت ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں