sahafi ko daakuon ne gun point par loot lia

ڈاکوؤں نے کئی صحافیوں کو لوٹ لیا۔۔

کراچی میں اسٹریٹ کرائم کا زور تاحال نہیں ٹوٹ سکا۔۔ گزشتہ روز دنیا اخبار کے نیوز ایڈیٹر عمران رائو  آفس سے گھر جاتے ہوئے مسلح ملزمان کے ہاتھوں موبائل فون اور رقم سے محروم ہوگئے ۔۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں گودام چورنگی کے پاس ڈاکوؤں نے رات بھر ناکہ لگا کر لوٹ مار کا سلسلہ جاری رکھا، پولیس موقع سے غائب رہی۔۔ دنیا اخبار کے نیوزایڈیٹر اپنے ساتھی صحافیوں کے ہمراہ جب آفس سے گھر کے لئے نکلے تو انہیں بھی ساتھی صحافیوں سمیت نقدی اور موبائل سے محروم کردیا گیا۔۔ بتایاجاتا ہے کہ ڈاکوؤں نے کئی گھنٹے تک لوٹ مار جاری رکھی اس سے قبل بھی کورنگی کاز وے میں گزشتہ دنوں ڈاکوؤں نے سو سے زائد افراد کو نقدی اور موبائل فونز سے محروم کردیا تھا۔۔ جس کے بعد کچھ روز پولیس نے گشت کیا لیکن اب پھر وہی حال ہے۔۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ کورنگی انڈسٹریل ایریا کی مین روڈ ڈاکوؤں کے لئے جنگ بنی ہوئی ہے، وہ جب چاہیں ناکے لگا کر لوٹ مار شروع کردیتے ہیں۔۔پولیس کے اعلیٰ حکام کو اس جانب فوری توجہ دینا ہوگی۔۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں