چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے صحافی سرل المیڈا پر غداری کے الزام اوروارنٹ گرفتاری جاری کئے جانے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کیا کہ انھیں حیرت بھی ہے اور مایوسی بھی، سرل المیڈا پر غداری کے الزامات لگانا کسی چونکا دینے والے عمل سے کم نہیں، اس قسم عمل اس تاثر کو ہوا دیتا ہے کہ پاکستان میں میڈیا کا محاصرہ کیا جا رہا ہے، سرل المیڈا صرف اپنے فرائض کی انجام دہی کر رہے تھے، اس سے زیادہ کچھ نہیں، انھوں نے کہا کہ سرل المیڈا نے سابق وزیر اعظم کا انٹرویو کر کے کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی،پاکستانی میڈیا پہلے ہی بد ترین سنسر شپ کا شکار ہے،
Facebook Comments