do sahafi cyber crime se insaaf se mehroom

سائبرکرائمزمقدمات میں صحافیوں کے تحفظات دور کرینگے، ڈی جی ایف آئی اے۔۔

ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے ثنااللہ عباسی نے کہا ہے صحافی برادری ہمارے لیے قابلِ احترام ہے سائبر کرائمز کے مقدمات کے اندراج اور انکوائریوں کے حوالے سے صحافیوں کے تحفظات دور کیے جائیں گے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا ، وفد نے سپریم کورٹ کے صحافیوں کے حقوق کے تحفظ سے متعلق از خود نوٹس کیس کی سماعت کرنے والے دو رکنی بنچ کی ہدایت پر ان سے ملاقات کی ۔پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ کے صدر امجد نزیر بھٹی کی سربراہی میں قائم وفد سیکرٹری فنانس محمد اعظم گل اورچیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی ابرار حسین استوری پر مشتمل تھا۔ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے نے کہا صحافی معاشرے کا اہم ستون ہیں۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں