riyasat mukhalif bayanaat par youtubers ke khilaaf tehqeqaat shuruh

سائبر کرائم، صحافی کی ضمانت پھر نہ ہوسکی۔۔

سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں کے خلاف پوسٹ کرنے کے الزام میں گرفتار صحافی اظہار الحق کی درخواست ضمانت لاہور کی  سیشن کورٹ سے بھی خارج ہوگئی ۔ایڈیشنل سیشن جج مصباح خان نے سماعت کی ۔ میاں دائود ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ مجسٹریٹ عدالت نے حقائق دیکھے بغیر ضمانت کی درخواست خارج کی ، صرف ایف آئی اے کی تفتیش کو تسلیم کرنا فیئر ٹرائل کیخلاف ہے۔ ایف آئی اے کی طرف سے درخواست ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا گیا کہ ملزم نے دانستہ ریاستی اداروں اور حکومتی شخصیات کیخلاف مواد اپ لوڈ کیا۔

How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں