لاہور کی سائبر کرائم عدالت نے نوجوان صحافی اظہار الحق کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔۔ درخواست ضمانت کے دوران معزز عدالت کے روبرو اسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے منعم بشیر چودھری نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ صحافی اظہار الحق نے نہ صرف قومی ترانے کا تمسخر اڑایا بلکہ عدلیہ سمیت اہم ملکی شخصیات کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے ان کا کہنا تھا کہ صحافی اظہار الحق کا یہ فعل سائبر کرائم ایکٹ دوہزار سولہ کے سیکشن گیارہ اور بیس کی خلاف ورزی ہے اس کے ساتھ ساتھ یہ تعزیرات پاکستان دفعہ پانچ سو پانچ کی بھی خلاف ورزی ہے، اظہار الحق کی فیس بک آئی ڈی پر متنازع مواد موجود ہے۔۔جس پر معزز جج عامر رضا نے صحافی اظہار الحق کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔۔وکیل صفائی کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ ان کا کلائنٹ بے گناہ ہے اور اسے جان بوجھ کر ملوث کیاگیا ہے۔۔
Facebook Comments