فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کی جانب سے قائم کی گئی سائبر کرائم ہیلپ لائن پر ایک مہینے کے دوران 787 شکایات موصول ہوئیں۔ ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے واجد ضیاءکی ہدایات کے تحت جنوری 2020میں سائبر کرائم ہیلپ لائن 9911 قائم کی گئی۔ یہ ہیلپ لائن سائبر کرائم سے متعلق عوام کی مشکلات کا ازالہ کرنے اور انہیں پیشہ ورانہ مدد فراہم کرنے کیلئے ایک آسان سہولت کے طور پر ہفتے کے ساتوں دن 24 گھنٹے کام کر رہی ہے۔ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے مطابق اس سال فروری کے مہینے میں کل 787 شکایات موصول ہوئیں جن میں سے زیادہ تر کا تعلق معاشی دھوکہ دہی، بینکنگ سے متعلق فراڈ، آن لائن جابز اور آن لائن شاپنگ سے متعلق فراڈ، پورنوگرافی، بلیک میلنگ، گستاخانہ مواد، جعلی فیس بک پروفائلز، ہیکنگ اور ہراساں کئے جانے سے تھا۔ 13 فیصد سے زائد خواتین نے اس ہیلپ لائن سے مدد اور رہنمائی حاصل کی۔ زیادہ تر کالز لاہور، اسلام آباد، کراچی، راوالپنڈی اور ایبٹ آباد سے موصول ہوئیں۔
سائبر کرائم کوایک ماہ میں 787 شکایات موصول۔۔
Facebook Comments