riyasat mukhalif bayanaat par youtubers ke khilaaf tehqeqaat shuruh

سائبرقوانین کاجائزہ لینے کیلئے کمیٹی قائم۔۔۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی انفارمیشن ٹیکنالوجی نے انسداد سائبرکرائم ایکٹ کا دوبارہ جائزہ لینے (ری وزٹ) کرنے کیلئے سب کمیٹی تشکیل دیدی اور اس جواب پر شدید برہمی کا اظہار کیا گیا کہ بچوں سے بدسلوکی کا مواد پاکستان سے سوشل میڈیاپر اپ لوڈنہیں ہوتا اور کہا بچوں سے بدسلوک کے مجرم کو سرعام پھانسی دینی چاہئے ، کمیٹی نے سفارش کی کہ اوورسیز سے ایک موبائل لانے پر لگایا جانے والا ٹیکس واپس لیا جائے ، قائمہ کمیٹی کا اجلاس چیئرپرسن کمیٹی سنیٹر روبینہ خالد کی سربراہی میں ہوا , کمیٹی نے ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعہ کی شدید مذمت کی ، سنیٹر رحمٰن ملک نے کہا کہ ناروے حکومت متعلقہ فراد کیخلاف سخت ایکشن لے ، ممبر ایف بی آر نے بتایا رواں سال چار ماہ میں 67 لاکھ موبائلز کی درآمد سے 15 ارب روپے سے زیادہ ٹیکس وصول ہواکمیٹی نے ایک موبائل فون لانے پر ڈیوٹی ختم کرنے کی سفارش کی جس پر چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا کہ وہ یہ معاملہ کابینہ میں پیش کرینگے، بچوں سے زیادتی کے واقعات پر سنیٹرمولانا عبدالغفور حیدری سے کہا کہ اس حوالے سے آگاہی مہم چلائی جائے۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں