Cyber Crime Report female Journalist

خاتون صحافی نے کردارکشی پر سائبرکرائم سے رجوع کرلیا۔۔

لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری سینئر نائب صدر شیر از حسنات ، نائب صدر امجد عثمانی ، سیکرٹری زاہد عابد ، جوائنٹ سیکرٹری جعفر بن یار ، فنانس سیکرٹری سالک نواز اور اراکین گورننگ باڈی نے لاہور پریس کلب کی کونسل ممبر اور نوائے وقت کی صحافی عنبرین فاطمہ کی سوشل میڈ یا پر کردار کشی کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق خاتون صحافی عنبرین فاطمہ نے قومی ہیرو ارشد ندیم کا انٹرویو کیا تھا جس کی تصاویر کو استعمال کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر انہیں ارشد ندیم کی اہلیہ قرار دے کر من گھڑت سٹوری اپ لوڈ کی گئی اور منظم انداز میں ان کی کردارکشی کا سلسلہ شروع کر دیا گیا جس کی عنبرین فاطمہ نے ایف آئی اے سائبر ونگ میں شکایت درج کروادی ہے۔ لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر ویوز اور لائیک کے چکر میں جھوٹی خبریں پھیلانا معمول بن چکا ہے، سوشل میڈیا کو کسی ضابطہ میں لانے کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے ڈی جی ایف آئی اے سے مطالبہ کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر خاتون صحافی عنبرین فاطمہ کی کردار کشی میں جو افراد بھی ملوث ہیں انہیں گرفتار کرکے قرارواقعی سزا دی جائے۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں