cyber crime peshawar ka sahafi giraftaar

سائبر کرائم،پشاور کا صحافی گرفتار۔۔

نوشہرہ پریس کلب کے سابق صدر اور سینئرصحافی مشتاق احمدپراچہ کی سوشل میڈیا پر تضحیک آمیز مواد شیئرکرنے میں ملوث مقامی صحافی باچاخان سمیت دوافرادکوایف آئی اے سائبرکرائمزسرکل پشاور نے گرفتارکرلئے۔تفصیلات کے مطابق مشتاق احمد پراچہ نے ایف آئی اے سائبرکرائمزسرکل پشاورمیں شکایت درج کرائی تھی کہ سوشل میڈیا(فیس بک ) پر ان کا اوران کے خاندان کے بارے میں تضحیک آمیز مواد شیئر ہورہاہے جسکی وجہ سے معاشرے میں ان کی تذلیل اورانکی ذات کونقصان پہنچ رہاہے اس گھنائونے فعل میں مقامی صحافی اورایک شاعرملوث ہیں جواپنی سستی شاعری کے ذریعے ان کی کردارکشی کرکے فیس بک پر اپ لوڈکررہے ہیں اس شکایت پر ایف آئی اے سائبرکرائمزسرکل پشاور نے سائنسی خطوط پر تحقیقات کاآغاز کیا اورملزمان کی نشاندہی ہونے پر گزشتہ روز ایف آئی اے ٹیم نے چھاپہ مار کر مقامی صحافی باچاخان ولد زمان خان ساکن مردان اور گل ثمر شاہ ولد فلاح الدین ساکن نوشہرہ کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا ایف آئی اے کے مطابق کیس میں نامزد تیسرے ملزم شاعررحیم خان ولد گل ریحان ساکن نوشہرہ کی گرفتاری بھی جلد عمل میں لائی جائے گی گرفتارملزمان کو جسمانی ریمانڈکیلئے مقامی عدالت میں پیش کیاجائے گا۔۔۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں