کراچی یونین آف جرنلسٹس کےصدر اشرف خان کی زیرصدارت سنیئرصحافیوں اور سول سوسائیٹی کےنمائندوں کااہم اجلاس ہوا۔اجلاس میں جنرل سیکریٹری کےیوجے احمدخان ملک۔خورشید تنویر۔ڈاکٹر توصیف احمد۔اسد اقبال۔پروفیسر ڈاکٹر بدرسومرو۔ڈاکٹرریاض شیخ ۔پروفیسر سعیدعثمانی۔منظور رضی۔خضرحبیب۔سہیل سانگی اور شیخ مجیدکےعلاوہ کراچی یونین آف جنرنلسٹس کےعہدیداراور ممبران ایگزیکٹوکمیٹی بھی شریک ہوئے۔اجلاس میں صحافی برادری کے ساتھ حکومتی رویےپرغورکیاگیااور ایک متفقہ قرارداد کےذریعےاسلام آباد کے6سنیئرصحافیوں کےخلاف وفاقی حکومت کےمقدمہ درج کرانے کی شدیدمذمت کی گئی۔اور صحافیوں کےخلاف اس اقدام کوآزادی صحافت کاگلاگھوٹنے کے مترادف قراردیتےہوئےمقدمہ فوری طورپرواپس لینے کامطالبہ کیا۔قرارداد میں کہاگیاہے کہ سنیئرصحافیوں نےآئین اور قانون کی کوئی خلاف ورزی نہیں کہ بلکہ انھوں نےآئین کے آرٹیکل19۔اے کے مطابق عوام کوجاننےکےحق کااستعمال کیاہے۔قرارداد میں کیاگیاہے کہ وفاقی حکومت سائبرکرائم کےقانون کوآزادی صحافت کاگلا گھوٹنے کیلئےاستعمال کررہی ہے۔ حکومت کےاس اقدام سے میڈیاکہ ساتھ ساتھ جمہوریت کوبھی نقصان کاخدشہ ہے۔اجلاس میں چینل 24کی پیمراکی جانب سےبندش کی بھی شیدیدمذمت کی گئی۔قرارداد میں اس عزم کااظہارکیاگیاکہ صحافی اور سول سوسائیٹی آزادی صحافت پرکوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔۔
سائبرکرائم قانون آزادی صحافت کا گلاگھوٹنے کی کوشش۔۔
Facebook Comments