سوشل میڈیا پر پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے خلاف مہم چلانے پر معروف اداکارہ اور اینکرپرسن وینا ملک مشکل میں پڑ گئی ہیں۔ ہم نیوز کے مطابق وینا ملک کے خلاف مسلم لیگ ن جاپان کے صدر ملک نور نے ایف آئی اے میں درخواست دائر کردی جس پرسائبر کرائم اسلام آباد کی جانب سے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔درخواست گزار نے موقف اپنایا ہے وینا ملک نے اپنے تصدیق شدہ ٹویٹر اکاونٹ سے نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ویناملک کی جانب سے نازیبا الفاظ پر مسلم لیگ ن کے کارکنوں میں غم و غصہ پایا جاتا ہے اور ان کی دل آزاری ہوئی ہے۔مسلم لیگ ن جاپان کے صدر نے سائبر کرائم ایکٹ کے تحت وینا ملک کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔اس حوالے سے ایف آئی اے کے تفتیشی افسر نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے درخواست موصول ہوئی ہے جس پر قانون کے مطابق کارروائی کررہے ہیں۔
خاتون اینکر کے خلاف سائبر کرائم میں درخواست۔۔
Facebook Comments