gnn bureau ki bandish mutaddid sahafi be rozgaar

“کٹ”  الجھا ، سلجھا جارے۔۔۔

خوشی مایوسی میں بدل گئی، کورونا میں لگا کٹ بحال ہوا تو کارکنان کی زبان پر بے ساختہ جاری ہوگیا۔۔ کٹ الجھا ، سلجھا جارہے بالم۔۔۔پپو کے مطابق جی این این انتظامیہ کوچار  سال بعد اس بات کاہوش آہی گیا کہ کر ونا کےنام پر تنخواہوں میں لگایا جانے والا کٹ کارکنان کوواپس کردیا جائے۔بے چارے کارکنان جو مہنگائی کے باعث حال  سے بے حال ہیں اس خبرپرشاد ہوگئے کہ چلوکچھ تو آنسو پونچھے گے لیکن جب تنخواہ آئی تو پتہ چلاکہ خوشی چند گھنٹو ں کی تھی کیونکہ آنے والے سیلیری میں زیادہ تر ورکرز کا صرف آدھا کٹ واپس کیا گیاہے۔ کچھ ورکرز کی سیلیری کا پورا کٹ بھی واپس کیا گیا ہے لیکن یہ وہ لوگ ہیں جن کی تنخواہ انتہائی کم تھی۔اس اقدام سے جی این این ملازمین  میں شدید مایوس پھیل گئی۔لاہور ہیڈ آفس سے پہلے ہی بیش تر لوگ ادارہ چھوڑ کر جاچکے ہیں اورجوکسی امید پر اب تلک ادارے سے منسلک تھے اس اقدام کےبعد وہ جانے کے لیے پرتول رہے ہیں اورانہوں نے بھی دوسرے چینلز میں سی وی بھیجنا شرو ع کردئیے ہیں۔پپو کے مطابق جی این این ملازمین جن تنخواہوں پر کام کررہے ہیں وہ دوہزار سولہ کی ہیں اوراس میں بھی  کرونا کے نام کٹ لگادیا تھا جو چار سال بعد آدھا واپس کیاگیا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں