سندھ ہائی کورٹ کے احاطے میں نیوزون چینل کے سینئر رپورٹر شوکت کورائی پر سی ٹی ڈی اہلکاروں کےتشدد کا حکومت سندھ نے بھی نوٹس لے لیا۔۔ وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر اطلاعات بیرسٹر مرتضی وہاب نے سی ٹی ڈی کے اہلکاروں کے تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی سی ٹی ڈی سے فون پر رابطہ کر کے معاملے کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کی ہدایات دے دیں ۔سی ٹی ڈی اہلکاروں نے ہفتہ کے روز شوکت کورائی کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ان کے کپڑے بھی پھاڑ دیئے۔۔جس پر کراچی پریس کلب سمیت تمام صحافتی تنظیموں اور نیوزایکشن کمیٹی کے کنوینر عمیرعلی انجم نے بھی اظہارمذمت کرتے ہوئے سینیئر صحافی کے ساتھ ناروا سلوک کی مذمت اور ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔۔
Facebook Comments