آج نیوز میں رمضان المبارک کی ستائیس ویں شب کو رات تین بجے اچانک ایک کمرے میں آگ لگی تھی جس میں 4 سے 5 لڑکوں نے اپنی جان پر کھیل کر آگ بجھائی تھی اور ادارے کا کروڑوں کا نقصان ہونے سے بچالیا۔۔پپو کے مطابق جس کمرے میں آگ لگی تھی وہ انجیسٹ ڈپارٹمنٹ کہلاتا ہے، اس کمرے کے ساتھ پلے ٹی وی اور آج انٹرٹینمنٹ کا ایم سی آر ہے ۔۔ جیسے ہی آگ لگی، تو وہاں موجود آج نیوز کے ورکرز چار سے پانچ نوجوانوں نے فوری طور پر اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانا شروع کی اور ایک درجن سے زائد سیلنڈر استعمال کرنے پڑے، اگلے روز مالکان جب دفتر پہنچے تو انہیں یہ اطلاع ملی مالکان نے خوش ہوکر کہا کہ آگ بجھانے والے لڑکوں کو انعام دیا جائے گا۔۔ لیکن تاحال مالکان اپنا وعدہ وفا نہ کرسکے۔۔ آج نیوز کے سینئرز کا دعوی ہے کہ مالکان نے تو ویسے بھی گزشتہ سال جون جولائی میں سب کا انکریمنٹ لگانے کا کہاتھا آج تک اپنا وہ وعدہ پورا نہ کرسکے۔۔ پھر کچھ عرصہ قبل مالکان نے اپنے کچھ ملازمین کو عمرہ پر بھیجنے کا اعلان بھی کیا تھا لیکن آج تک کسی ایک کو عمرے پر نہیں بھیجا گیا۔۔پپو کا کہنا ہےکہ مالکان کو اپنے ورکرز کا خیال کرنا چاہیئے اگر یہ لڑکے آگ نہ بجھاتے تو کروڑوں کا نقصان ہوجاتا۔ انعام دینے کا اعلان نہ کرتے تو کوئی بات نہ تھی لیکن وعدہ کیا ہے تو اسے پورا کریں ورنہ آئندہ ایسے نازک حالات میں کون ورکر ایسا ہوگا جو اپنی جان پہ کھیل کر ادارے کو نقصان سے بچائے گا؟؟
![chaar hurf | Imran Junior](https://imranjunior.com/wp-content/uploads/2020/03/how-to-write.jpg)