shohar ko qatal karne wali tiktoker ko umar qed ki saza

کروڑوں کے ٹیکس فراڈ میں ملوث ٹک ٹاکر گرفتار۔۔

ایک ارب 81 کروڑ روپے کے بڑے ٹیکس فراڈ کے الزام پر ٹک ٹاکر حسام مدنی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے مشہور ٹک ٹاکر حسام مدنی کو حراست میں لے لیا ہے۔ ملزم کو عبوری ضمانت منسوخ ہونے پرعدالت کے باہر سے گرفتار کیا گیا۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے حکام نے بتایا کہ ایک ارب 81 کروڑ روپے کے ٹیکس فراڈ پر ٹک ٹاکر کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔ملزم نے رکشہ ڈرائیور کے نام پر جعلی کمپنی بنائی۔ ملزم اور ساتھیوں نے کپڑے کے کاروبار کی آڑ میں فراڈ کیا۔ایف بی آر نے بتایا کہ ملزم نے جعلی انوائسز کے ذریعے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچایا۔ ملزم کے دیگرساتھیوں کو جلد گرفتار کریں گے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں