کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد نے کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جنرل سیکریٹری کی دعوت پر کیپ کے دفتر کا دورہ کیا، اس موقع پر جنرل سیکریٹری (کیپ) سید غفران مجتبیٰ کی جانب سے سی آر اے کی نومنتخب باڈی کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا، سی آر اے کے وفد میں صدر راو عمران، نائب صدر عامر مجید، جوائنٹ سیکریٹری مونس سراج، خازن سلمان لودھی اور انفارمیشن سیکریٹری خرم گلزار کے علاوہ اراکینِ مجلسِ عاملہ سالک شاہ، عبد الرحمان فاروقی اور اکرم قریشی شامل تھے۔وفد نے کیپ عہدیداران کو سی آر اے کا مختصر تعارف پیش کرنے کے ساتھ ایسوسی ایشن کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا۔۔۔اس موقع پر کیپ کے جنرل سیکریٹری سید غفران مجتبیٰ نے جان ہتھیلی پر رکھ کر عوام تک حقائق پہنچانے والے کرائم رپورٹرز کے کردار، ان کے جوش اور جذبے کو سراہا۔غفران مجتبیٰ کا کہنا تھا کہ کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے ممبران کا میڈیا انڈسٹری کےنامساعد حالات کے باوجود عوام تک حقائق پہنچانے کا جذبہ لائقِ تحسین ہے، انہوں نے کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کی ہر فورم پر تائید اور حمایت کا اعلان کیا، انہوں نے کہا کہ مستقبل میں کیپ کرائم رپورٹرز کی فلاح و بہبود کے لئے سی آر اے کے شانہ بشانہ کام کرنےکوتیار ہے، ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر کیپ کے سیکرٹری کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کیبل آپریٹرز کو حالیہ بہانوں سے تنگ کر کر رہی ہے اور ان کے کیبل غیر قانونی طور پر کاٹے جا رہے ہیں ۔ جس کے لیے کیپ نے عدالت سے رجوع کیا ہے۔۔
